متوازن غذا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایسی غذا جس میں تمام غذائی اجزا و عناصر مناسب مقدار میں شامل ہوں۔ "جب ہماری غذا میں ہر غذائی عنصر کی مخصوص مقدار موجود ہو تو ہم اسے متوازن غذا (Balanced diet) کا نام دے سکتے ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، انسانی جنم کیوں اور کیسے ٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق دو اسما 'متوازن' اور 'غذا' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث